کراچی میں تجوید کورس چالیس روزہ ہوتا ہے ۔ سب سے پہلے جمال القرآن پڑھایا جاتا ہےاور اس کے ساتھ نورانی قاعدہ ختم کرنے کے بعد سورۃ البقرۃ قواعد تجوید کے اجراء کے ساتھ حدر میں پڑھائی جاتی ہے ۔ سورۃ البقرۃ مکمل کرنے کے بعد پھر عم ّ پارہ قواعد تجوید کے ساتھ مشق کروائی جاتی ہے اور ہر ایک سے انفرادی سبق سنا بھی جاتا ہے اور ہر ایک سے اجراء بھی کروایا جاتا ہے اور ہر ایک سے سے سبق کہلوایا بھی جاتاہے ۔ نورانی قاعدہ کا سبق بھی ہر ایک سے سنا جاتا ہے اور حروف تہجی کی مشق بھی کروائی جاتی ہے اور پڑھانے کے دوران جو بچوں کی غلطیاں ہوتی ہیں ان کی نشان دہی بھی کی جاتی ہے اور نورانی قاعدہ پڑھانے کا طریقہ عملی طور پر سکھایا جاتا ہے اور شرکاء کی تعداد بیس 20سے پچیس 25کے درمیان ہوتی ہے اور دورانیہ چار4گھنٹے یومیہ ہوتی ہے اور کورس مکمل ہونے کے بعد آخر میں امتحان بھی ہوتا ہے ۔ اول، دوم ، سوم آنے والے کو انعام بھی دیا جاتا ہے اور ہر شریک کو سند بھی دی جاتی ہے ۔