4.6 _ اخلاق وآداب:

 اخلاق وآداب:( اخلاقیات اور چوبیس گھنٹے کے مسنون اعمال)

m    دینی واخلاقی تربیت کے لیے اور مسلمان کے اندر جو اچھی صفات ہونی چاہئیں جیسے:
اخلاص… تقوی… سچائی… شرم وحیا…امانت داری… وغیرہ ،ان کو پیدا کرنے کے لیے اور جن بری خصلتوں سے مسلمان کو بچنا چاہیے جیسے: جھوٹ… غیبت… حسد… بغض… کینہ… نفرت… وغیرہ ان سے بچنے کے لیے’’ اخلاق ‘‘ کامضمون رکھاگیاہے۔
m    اسلام نے ہمیں چوبیس گھنٹے میں رہنے سہنے ،کھانے پینے ،اٹھنے بیٹھنے وغیرہ کے جو اصول بتائے ہیںان کے مطابق زندگی گزارنے کے لیے’’ آداب‘‘ کا مضمون رکھاگیاہے۔