2 _ تربیتی نصاب

’’تربیتی نصاب علمائے کرام کی جماعت نے اکابر کی کتابوں کے مطالعے اور نصاب کی دوسری کتابوں سے مواد لینے کے بعد بزرگان دین اور اساتذۂ کرام کے مشوروں سے تیار کیا ہے۔‘‘
m    اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! جامعہ دارالعلوم کراچی ، جامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ؒ ٹائون کراچی ، جامعہ فاروقیہ،جامعہ اشرفیہ لاہور اوروفاق المدارس العربیہ کے فضلاءنے اس نصاب کو تیار کیا ہے۔
m    اکابر کی کتابوں مثلاً نورانی قاعدہ، بہشتی زیور، تعلیم الاسلام وغیرہ سے مواد لیا گیاہے۔
m    نصاب تیار ہونے کے بعد اکابرکی خدمت میں پیش کیا گیا اور ان کے مشوروں کے مطابق تبدیلی کی گئی۔
m    سب سے پہلے مختلف علاقوں کے مکاتب میں نصاب جاری کیا گیا اور معلّمین سے رائے لی گئی۔
m    مکاتب میں نصاب جاری کرنے کے بعد پڑھانے والے محترم اساتذہ کرام سے مشورہ لیا گیا اور ان کے تجربات کی روشنی میں نصاب کو مزید بہتر اور مفید بنانے کی کوشش کی گئی۔
m    تربیتی نصاب کو ابتدائیہ سمیت ۵ حصوں پر تقسیم کیا گیا ہے۔