1_نظام کی اہمیت اور فوائد

اللہ تعالیٰ نے کائنات کی ہر چیز کو نظام کے ساتھ ترتیب دیا ہے۔ جیسے سورج کا ایک وقت مقر رہ پر نکلنا اور وقت مقررہ پر غروب ہونا سالہا سال سے یہی نظم ہے اسی طرح چاند کا گھٹنابڑھنا دن کے اجالے کے بعد رات کا اندھیرا، رات کے اندھیرے کے بعد دن کا اجالا ، یہ سب اللہ تعالی کے بنائے ہوئے ایک منظم نظام کے تحت ہے اور اس میں
انسانوں کے لیے راحت ہے کہ ان کے اوقات متعین ہونے کی وجہ سے سب کو سہولت ہوتی ہے۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر کام منظم طریقے سے کرنا چاہیے۔ مکتب میں بھی نظام ہونا ضروری ہے، اس کے فوائد
یہ ہیں: ۔
ہر کام وقت پر ہوگا اور کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوگی۔
کم وقت میں زیادہ کام ہوگا۔
بہترین نتائج حاصل ہوں گے