m وہ جگہ جہاں بنات کو معلمات
کے ذریعے قرآن کریم کے ساتھ ساتھ دین کی اہم اور ضروری باتیںشریعت کی حدود میں رہ
کر سکھائی جائیںاور ان کی دینی تربیت کی جائے۔
m کوئی بھی دینی لگن اور فکر رکھنے
والی خاتون مکتب کا نظام چلا سکتی ہے اورمکتب سے باہر کے انتظامی امور میں اپنے
محرم سے مدد لے سکتی ہے۔
m بنات کے مکاتب کی نگرانی مستورات ہی
کے ذریعے کرائی جائے۔
m بنات کے مکاتب میں پڑھانے والی
معلمہ کی تربیتی نشست مستورات ہی کے ذریعے کرائی جائے۔اگر یہ ممکن نہ ہو تو مردوں
کے ذریعے تربیتی نشست پورے پردے کے اہتمام کےساتھ کرائی جائے۔