(۳ء۷) دیگر سہولیات کا انتظام:
m اگر درس گاہ بڑی ہو اور اس میں
مختلف جماعتیں ہوں تو درمیان میں آڑلگادیں تاکہ طلباء کی آواز آپس میں نہ
ٹکرائے اور کم ازکم پردے کا انتظام کیا جائے تاکہ بچوں کی توجہ نہ بٹے۔
m دیواروں پر مناسب رنگ وروغن کیاجائے
یا پھر کم از کم سفید چونا ہی کیا جائے۔
m مکتب میں روشنی اور ہوا کا مناسب
انتظام ہوتو پڑھائی میں طبیعت خوب لگتی ہے ۔
m مکتب میں حسب استطاعت معقول روشنی
کا نظم ہو جہاں لائٹ نہ ہو وہاں گیس بتی وغیرہ کا انتظام کیا جائے۔
m مکتب میں بچوں کے لیے پنکھا ہو۔
m مکتب میں بیٹھنے کے لیے چٹائی
یاقالین کا انتظام ہو۔
m اگر
ضرورت ہو اور استعداد والا علاقہ ہو تو اے سی ’ AC‘کاـانتظام کیا جائے۔
m دیگر ضروریات مثلاً پینے کا پانی،
وضو خانہ ،طہارت خانہ وغیرہ کا صاف ستھرا انتظام بہت ضروری ہے۔
m مکتب میں جوتے چپل سلیقے سے رکھنے
کا نظم ہو۔اور اس بارے میں استاذ بچوں کو سمجھائیں۔
m مکتب میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے
الگ الگ طہارت خانہ ہو۔
m طہارت خانے میں چپل خاص کرلیں اور
وہی چپل استعمال کیےجائیں تاکہ صفائی رہے۔