(۲ء۴ء۵) داخلہ فارم میں مندرجہ
ذیل امور ہوں:
1 بچے
کا نام، اس کے والد کا نام اورگھر کا مکمل پتہ نیزرابطہ نمبراور دستخط کا خانہ
موجودہو۔
2 مکتب کا نام …….. مکمل پتہ ہو…….. داخلے کی تاریخ سنہء کے ساتھ ہو
نیز ذمے داروں کے فون نمبر ہوں۔ داخلہ فارم کی پشت پر داخلے کی شرائط ہوں اور وہ
شرائط سر پرست کو پڑھ کر بتائی جائیں۔
3 پڑھائی
کےمختلف اوقات ہوںتاکہ بچہ سہولت کے وقت کا انتخاب کر سکے۔
4 داخلہ
فارم کی ایک کاپی والدین کو بھی دی جائے تاکہ ان کے پاس بھی داخلے کی شرائط رہیں۔
5 مکتب کے بارے میں اس بات کی وضاحت کا کالم ہو کہ اس سے پہلے بچہ
مکتب میں پڑھتا تھا یا نہیں اگر پڑھتاتھا توکیاپڑھتاتھا اور مکتب چھوڑنے کی وجہ
کیا تھی اس سے ہمیںمکتب چھوڑنے کی وجوہا ت کا علم ہو گا۔
6 اگر
بچہ کسی دوسرے مدرسے، مکتب سے پڑھ کرآئے تو سابقہ مدرسے کے نتیجۂ امتحان کے ساتھ
والدین کے سامنے جائزہ لیں تاکہ اگر کمزوری ہو تو والدین کو معلوم ہوسکے کہ توجہ
نہ دینے کی وجہ سے یہ یہ کمزوریاںہیںاوراس کے بعد درجے کا تعین کریں ۔
7 داخلہ
فارم میں داخلہ
فیس ،ماہانہ فیس کا کالم رکھا جائے۔