(۱ء۴) معلِّم کی صفات:
1 استاذ کا قرآن کریم صحیح ہونا ضروری ہے تاکہ بچوں کا بھی قرآن کریم صحیح ہو۔
2 استاذ عالم اور حافظ ہوں۔ اگر استاذ عالم نہ ہوں تو کم از کم قرآن کریم صحیح ہو اور اردو لکھنا پڑھنا جانتے ہوں نیز سنجیدہ طبیعت ہوں۔
3 استاذ تین روزہ تربیتی نشست میں شرکت کرچکے ہوں۔
4 ادارے کے اصول وضوابط سے واقف ہوں اور ان کی پابندی کرنے والا ہو۔
5 اپنے کام کو خوش دلی اور اخلاص کے ساتھ کرنے والے ہوں، بوجھ سمجھ کر یا محض ملازمت کی نیت سے نہ کریں۔
6 استاذ شادی شدہ ہوں۔
7 دعوت کی محنت سےنسبت ہو یا کسی بزرگ سے اصلاحی تعلق ہو۔
8 تجربہ کار ہوں۔ مارپیٹ کے بغیر پڑھانے کا طریقہ جانتےہوں۔
9 وضع قطع شرعی ہو۔
– مقامی ہوںتاکہ وقت پر آنے جانے میں سہولت ہو۔