دستی اشتہار ( پمفلٹ )کیسا ہو؟
٭ اشتہار(پمفلٹ) علاقائی زبان میں ہوتاکہ لوگوں کو سمجھنے میں سہولت ہو۔
٭ نصاب کا تعارف اور مختصر ترغیب ہو۔
٭ بنیادی مضامین اور نصاب کا مختصرخاکہ بھیہو۔
٭ تعلیم کا وقت لکھا ہوا ہو۔
٭ مکتب کا نام اور پتہ لکھا ہوا ہو۔
٭ ذمے داروں کے نام اور رابطہ نمبر موجود ہوں تاکہ حسب ضرورت داخلے سے متعلق معلومات حاصل کی جاسکے۔
٭ مکتب میں شعبہ حفظ یا تعلیم بالغان، تعلیم مستورات شروع کرنے سے پہلے دستی اشتہارپمفلٹ تقسیم کریں ،تاکہ لوگوں کو اطلاع ہو جائے۔ ٭ ہر نئے تعلیمی سال کے شروع میں طلبا کو اس سال کے نصاب کا خاکہ دیںتاکہ والدین کو معلوم ہو کہ میرا بچہ اس سال کیا پڑھنے والا ہے ۔