ذمے داروں سے ملاقا ت :
m مسجد
کی کمیٹی، امام صاحب،مقامی علماء اور مسجد وار جماعت کے ساتھیوں سے خصوصی ملاقات
کریں ۔
m ان
کواُمت کے حالات بتا کر اور مثالی مکتب دکھا کر مکتب کے فائدے سمجھائیں ۔
m ان
کو مختصراً نظام ونصاب سمجھا کر مکتب شروع کرنے کی ترغیب دیں اور جمعے میں
بیان کرنے کی ائمہ کرام سے درخواست کریں۔
m کسی
بھی نماز کے بعد امام صاحب یا امام صاحب کی اجازت سے پانچ دس منٹ مکتب کی اہمیت پر
بات کرکے نمازیوں کو ترغیب دیں کہ اپنے بچوں کو مکتب میں بھیجیں،اورداخلے کا اعلان
بھی کریں۔
m جہاں
مسجد نہ ہو یا مسجد میں مکتب شروع کرنے کی اجازت نہ ملے تودو رکعت نماز پڑھ کر
اللہ تعالیٰ سے دعا مانگ کر محلے کے فکرمندحضرات کا ذہن بناکر کسی کمرے میں مکتب
شروع کریں۔