m جب آپ دنیوی تعلیم کے ساتھ
دینی تعلیم کی فکر کریں گے تو اللہ تعالیٰ کی مدد آپ کے ساتھ شامل ہوگی۔
m جب آپ قرآن کریم اور حدیث پڑھائیں
گے تولوگ آپ سے دینی جذبے کے ساتھ جُڑیں گے۔
m قرآن و حدیث کی برکت سے بچوں کے
ذہن کھلتے ہیں۔ ناموراسلامی مؤرّخ علامہ ابن خلدون رحمہ اللہ نے لکھا ہے ” قرآن
کریم تجوید کے ساتھ پڑھنے سے بچوں کے ذہن کے دریچے کھل جاتے ہیں اور مستقبل میںان
کے باصلاحیت بننے کے امکانات روشن ہوجاتے ہیں۔“
m جب آپ اسکول کے سالانہ جلسے میں
تربیتی نصاب سے پروگرام پیش کریں گے تو والدین اور آنے والے دیگرمہمان حضرات
متاثر ہوں گے اورطلبا کی تعداد میں اِنْ شَآءَ اللّٰہُ اضافہ ہوگا۔
m آسانی سے ہوسکے تو سوا گھنٹے کا وقت
دیں تاکہ نورانی قاعدہ،ناظرہ قرآن کریم اور تربیتی نصاب مکمل پڑھایا جاسکے، ورنہ
جو وقت آپ آسانی سے دے سکیں۔