اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ!بعض اسکول کی معلمات کے لیے
ہفتہ میں ایک دن تعلیم ِ بالغات کا نظم بنا اس کا فائدہ محسوس ہوا۔معلمات
میں پردہ ،سادگی اورفکر ِآخرت پیدا ہوئی۔
بعض جگہ ہفتے میں چار دن مردوں اور عورتوں کے
لیے نظم بنا ،دین کی بہت ساری اہم باتیں جن کا جاننا اورسیکھنا ہر مسلمان کے لیے
ضروری ہے وہ معلوم ہوگئیں ،عربی زبان سے مناسبت پیدا ہوگئی،قرآن ِکریم
صحیح پڑھنا سیکھا اور ا س کی تفسیر بھی پڑھی،جس سےنماز میں دل لگنے لگا۔
کوشش کریں کہ مکاتب میں تعلیم ِ بالغان
کا نظم بنایا جائے تاکہ محلے کے وہ لوگ جن کا وقت ہوٹلوں ،پارکوں ، کلبوں
میں بے کار گزر جاتا ہے ،اعمال اوراخلاق کےاعتبا ر سے بہت کمی آجاتی ہے ان کو
دینی تعلیم سیکھنے میں لگا یا جائے اور ان کو مصروف رکھا جائے۔
ا س لیےکہ اَلْفَرَاغُ بَابُ
الْمَعْصِیَۃِ (یعنی فراغت گناہ کا دروازہ ہے)۔
کتنے لوگ ہیں جو صبح میں نو دس بجے تک فارغ ہیں اور بعض
لوگ شام پانچ تا رات عشا فارغ ہیں، ان کے اوقات کو قیمتی بنایا جائے ہر مسجد ، ہر
محلے میں تعلیم بالغان کی درس گاہ قائم ہوگی تو بہت مفید ہوگا۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!مردوں کے لیے اور مستورات کے لیے ”
تربیتی نصاب برائے بالغان “ اور تربیتی نصاب برائے مستورات “ مرتب کیا جارہا ہے ۔