1 بچوں کے سرپرست اور ان کے
احباب و متعلقین اور محلے یا بستی کے تمام افراد کو دعوت دی جائے۔
2 بچوں کواپنے والدین اور رشتہ داروں
کو لانے کی ترغیب دیں۔
3 بستی اوراطراف سے کسی بزرگ، عالم
دین اوراہل خیرحضرات کو دعوت دی جائے۔
4 ائمہ مساجد، مقامی اور اطراف کے
علماء کرام اور حفاظ کو بھی دعوت دی جائے۔
5 اطراف کے مکاتب کے ذمے دار اور
معلمین کو بھی مدعو کیا جائے۔
6 اطراف کے اسکول کے ذمے دار اور
اساتذہ کرام کو بھی دعوت دی جائے۔
7 جس گاؤں و دیہات میں مکتب نہیں ہے
تو وہاں کے مقامی ذمے داروں کو دعوت دی جائے تاکہ ان کا بھی شوق و جذبہ بنے کہ وہ
اپنے گاؤں میں مکتب شروع کریں ۔