1 نتیجہ امتحان (رپورٹ کارڈ)
بہترین ہوناچاہیے،اس کے ذریعے بچوں اوران کے والدین میں اہمیت اور فکر پیدا ہوتی
ہے۔
2 نتیجہ امتحان (رپورٹ کارڈ) میں مکتب
کانام اور مکمل پتا ہو۔
3 طالب علم کا نام ہو۔
4 تعلیمی سال کا بھی خانہ (کالم) ہو۔
5 بچوں کی سالانہ حاضری/غیر حاضری کا
ریکارڈ بھی ہو۔
6 پنج ماہی و سالانہ امتحانات کے الگ
الگ نمبرات ہوں۔
7 تمام مضامین کے الگ الگ نمبرات ہوں۔
8 پنج ماہی اور سالانہ امتحان کی
کیفیت کا الگ الگ خانہ (کالم) ہو۔
9 امتحان کی تاریخ لکھی جائے۔ درجہ
کامیابی لکھا جائے۔ (ممتاز، جید جداً، وغیرہ)
– دستخط معلم، مقامی معاون اور دستخط
سرپرست کا خانہ ہو۔
q نتیجہ امتحان بچوں کے والدین کو
بلاکر دیں۔
w نتیجہ امتحان دیتے وقت سرپرستوں کو
فیس اور یونی فارم کے متعلق ضرور یاددہانی کرائی جائے۔
نوٹ: نتیجہ امتحان(رپورٹ کارڈ) ادارئہ
مکتب تعلیم القرآن الکریم سے آپ منگواسکتے ہیں۔