12.6.2_تجوید

تجوید کے تیس (۳۰) نمبر ہیں۔ تجوید سے متعلق مندرجہ ذیل امور کا خیال رکھیں:
1    حروف کی ادائیگی صحیح ہو۔
m    اگر طالب علم کسی حرف کو اس کے صحیح مخرج سے ادا نہ کرے تو دو نمبر کاٹے جائیں۔
2    لفظ اللہ، را، مدّات، قلقلہ، تشدید، غنہ، اظہار، اقلاب، ادغام اور وقف درست ہو۔
m    اگر طالب علم ان میں سے کسی میں غلطی کرے تو ایک نمبر کاٹیں۔
وضاحت:  طالب علم ایک ہی قسم کی غلطی کئی مرتبہ کرےتو ایک مرتبہ ہی نمبر کاٹیں، ہر بار نہ کاٹیں۔ البتہ غلطی کی نوعیت دوسری ہو تو مزید نمبر بھی کاٹیں۔ مثلاً: طالب علم”ض “ بھی غلط پڑھے اور ”ع “ بھی تو دونوں کے نمبر کاٹے جائیں البتہ”ض “ کئی مرتبہ غلط پڑھے تو ایک ہی مرتبہ نمبر کاٹیں ۔ اسی طرح طالب علم قلقلہ اورتشدید بھی صحیح نہ کرے تو دونوں کے نمبر کاٹیں۔
وضاحت:    امتحان لیتے وقت طلبا کو اپنے ذہن میں کل نمبر دے دیے جائیں، پھر اگر طالب علم غلطی کرے تو نمبر کاٹے جائیں۔ مثلاً: پختگی کے ستر (۷۰) نمبر ہیں، اگر طالب علم ایک غلطی کرے تو (۷۰) میں سے چار نمبر کاٹیں مزید غلطی کرے تو فی غلطی چار نمبر کاٹتے جائیں۔