1 . 3 _معلّمین کے لیے چند دعائیں :

_1.3.1

رَبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا ۔(طٰہٰ:۱۴۴)
ترجمہ:اے میرے رب !میرے علم میں اضافہ فرما۔

1.3.2 _

رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْۙ۝وَیَسِّرْلِیْۤ اَمْرِیْۙ۝وَاحْلُلْ عُقْدَۃً مِّنْ لِّسَانیْۙ۝  یَفْقَھُوْا قَوْلِیْ ۪۝     (طٰہٰ:۲۵تا۲۸)
ترجمہ:”پروردگار!میری خاطر میرا سینہ کھول د یجیے اور میرے لیے میرا کام آسان بنا دیجیے اور میری زبان میں جو گرہ ہے ،اُسے دور کردیجیے تاکہ لوگ میری بات سمجھ سکیں ۔“

_1.3.3
اَللّٰھُمَّ انْفَعْنِیْ بِمَاعَلَّمْتَنِیْ وَعَلِّمْنِیْ مَایَنْفَعُنِیْ وَزِدْنِیْ عِلْمًا ۔
(سنن ابن ماجۃ،الطھارۃ،باب الانتفاع بالعلم والعمل بہ، الرقم :۲۵۲ )
ترجمہ:اے اللہ!جوعلم تونے مجھے سکھایاہے اس سے تومجھ کو نفع دے اوروہ علم عطافرما جومجھے نفع پہنچائے اورمیرے علم میں اضافہ فرما۔


_1.3.4 حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے:
’’اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ عِلْمٍ لَّایَنْفَعُ، وَمِنْ قَلْبٍ لَّایَخْشَعُ، وَمِنْ نَّفْسٍ لَّا تَشْبَعُ، وَمِنْ دَعْوَۃٍ لَّایُسْتَجَابُ لَہَا۔‘‘
(صحیح مسلم، الذکر والدعاء باب فی الادعیۃ، الرقم: ۶۹۰۶)
ترجمہ:’’ اے اللہ! میں تجھ سے ایسے علم سے پناہ مانگتا ہوں جو نفع نہ دے، اور ایسے دل سے جو نہ ڈرے اور ایسے نفس سے جو کبھی نہ بھرے اور ایسی دعا سے جو قبول نہ ہو۔ ‘‘